نثار کھوڑو

جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی، زلزلے، سیلاب کے باوجود الیکشن ہوئے ہیں، پاکستان میں جو صورتحال بن رہی ہے اس پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز سینیٹ کا کورم پورا نہ ہونے کے باوجود قرارداد منظور کی گئی، سینیٹ میں بیٹھے 12 لوگوں نے عوام کے ساتھ مذاق کیا۔ الیکشن معطل نہیں ہوں گے، عوام کو الیکشن سے دور رکھنا غیرآئینی ہے، الیکشن معطل کرانے کی مذموم کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے