قومی اسمبلی

الیکشن ترمیمی ایکٹ اور نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ اور نیب ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر عارف علوی کی طرف سے واپس بھیجے گئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم اور نیب آرڈیننس میں ترمیم کے قوانین کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی ترامیم کی رو سے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کو ختم اور اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ نیب ترمیمی بل میں نیب کے اختیارات محدود کردیے گئے ہیں اور اب بار ثبوت ملزم کے بجائے نیب پر ہوگا۔ اپوزیشن جماعت جی ڈی اے نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 کی مخالفت کی جبکہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نےدونوں قوانین میں ترامیم پیش کیں جنہیں مسترد کردیا گیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے