اے آئی ٹیکنالوجی سے تحریر کو فوٹو میں تبدیل کرنے والی میٹا کی ویب سائٹ متعارف

(پاک صحافت) 6 دسمبر کو گوگل نے اپنا سب سے طاقتور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی متعارف کرایا تھا اور اب میٹا نے ایک ایسی ویب سائٹ تیار کی ہے جہاں صارفین اپنی پسند کی تصاویر تیار کر سکتے ہیں۔ امیجن نامی یہ ویب سائٹ میٹا کے تیار کردہ اے آئی ماڈل ایمو پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس ٹیکنالوجی پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا تھا اور اسے مختلف سوشل میڈیا ایپس کا حصہ بنانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ مگر اب اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی پسند کی تصاویر بنانے کے لیے فون پر کوئی ایپس انسٹال کرنے کی بجائے براہ راست امیجن ویب سائٹ پر جاکر ایسا کیا جا سکتا ہے۔ بس آپ کو اس ویب سائٹ پر جاکر ایک میٹا اکاؤنٹ بنانا ہوگا جس کے بعد آپ تحریری ہدایات کے ذریعے اپنی پسند کی تصاویر تیار کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ فی الحال اس وقت سائٹ کا استعمال امریکا میں رہنے والے افراد کے لیے ممکن ہے مگر جلد دنیا بھر کے افراد اسے استعمال کر سکیں گے۔ یہ تصاویر دیکھنے میں بالکل حقیقی محسوس ہوتی ہیں اور ان میں واٹر مارک بھی ایک کونے میں موجود ہوگا جس میں واضح کیا جائے گا کہ انہیں اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ ان تصاویر کو جے پی جی فائل کے طور پر محفوظ رکھنا بھی ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے