واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب گوگل کی طرز پر مختلف نئے فیچز پر کام کا آغاز

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس کی جانب سے گوگل کی طرز پر مختلف نئے فیچرز پر کام شرور کر دیا گیا ہے، جو بہت جلد صارفین کی سہولت کے لئے میسر ہوں گے۔ واٹس ایپ نے آج اپنے پلیٹ فارم میں ’بزنس نیئر بائے‘ کے نام سے ایک اور فیچر شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی مدد سے واٹس ایپ استعمال کرنے افراد اپنے ارد گرد موجود کاروباری مراکزاور دیگر مقامات کے بارے میں جان سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا کے اسکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  استعمال کنندگان ’ Businesses Nearby ‘ کے نام سے موجود اس نئے سیکشن میں کیٹیگری کو منتخب کرکے اپنی مرضی کے حساب سے بزنس اکاؤنٹس کو منتخب کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہی فیچر ائی او ایس واٹس ایپ بی ٹا کے لیے جاری کیا جائے گا، تاہم ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تاحال دست یاب نہیں ہے تاہم آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے ایسے استعمال کنندگان کے لیے جاری کیا جائے گا جو پہلے ہی سے بزنس ڈائریکٹری فیچر استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کو ساؤ پالو کے علاوہ دوسرے ممالک میں رہنے والے استعمال کنندگان کے لیے ریلیز کیاجائے گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے