شہبازشریف

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو چار سال سے نظر انداز کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم  میاں محمد شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو چار سال سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔ دوسری جانب انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر 2029 کی بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی بھی ہدایات دے دی ہیں۔

تفصیلا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات ہوئی جس میں حافظ حفیظ الرحمان نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے چلاس میں عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی منظوری مقامی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ سال بھر ٹریفک کی روانی بر قرار رکھنے کیلئے بابوسر ٹنل کی منظوری سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کی آمد و رفت اور معاشی سرگرمیاں بھی سال بھر بلا تعطل جاری رہیں گی۔ خیال رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر 2029 کی بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایات پر حافظ حفیظ الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے