مرتضی وہاب

انشا اللہ وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ انشا اللہ وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے آکر وعدہ کرتے ہیں کہ مگر پیپلز پارٹی خاموشی سے کام کرتی ہے، کچھ لوگ اختیارات کا رونا روتے ہیں اور اپنی تشہیر کے لیے پریس کانفرنس کرتے ہیں، کراچی والوں نے جو اعتماد دکھایا ہے انشا اللّٰہ انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے صنعتی علاقے کی سڑکوں کی مرمت کا وعدہ کیا تھا، انشا اللّٰہ 10 روز کے اندر ان سڑکوں کا کام مکمل ہونے پر افتتاح کروں گا، ان سڑکوں سے عوام، تاجروں اور صنعتکاروں کا فائدہ ہو گا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں بہتری کی نوید سناتے ہیں، طلال چوہدری کی تنقید کا ماضی میں بھی سامنا کر چکے ہیں، ان کی حکومت نے لاہور میں جتنے فنڈز رکھے، کیا کراچی کے لیے اتنے رکھے، ہمارے پاس سرکلر ڈیٹ نہیں مگر ہمیں بھی ان کے سرکلر ڈیٹ کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ میئر کراچی نے کہا کہ میرے لیے آسان ہے کہ میں تنقید کروں مگر مجھے کام کرنا ہے، جو پانی بیچتے ہیں ان پر خدا کی لعنت، میں کارروائی کر رہا ہوں، جب کارروائی کرتا ہوں تو میرے خلاف پریس کانفرنس کی جاتی ہے، میں ان لوگوں کی طرح اپنے دفتر میں بلا کر پریس کانفرنس نہیں کرتا، میں کام پر بلا کر میڈیا سے بات کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے