ایپل

ایپل کی جانب سے 8 برس بعد پہلی نئی ڈیوائس متعارف، قیمت جان کر آپ حیران ہوجائیں گے

(پاک صحافت) ایپل کی جانب سے 8 برس بعد پہلی نئی ڈیوائس سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔ 5 جون سے شروع ہونے والی کانفرنس کے موقع پر آئی فون تیار کرنے کے لیے مشہور کمپنی کی جانب سے پہلا مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس ڈیوائس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ہیڈ سیٹ میں ورچوئل رئیلٹی (وی آر) اور اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجیز کا امتزاج کیا جائے گا۔ اس ڈیوائس کو رئیلٹی ون یا رئیلٹی پرو کا نام دیے جانے کا امکان ہے جس میں آئی او ایس جیسا یوزر انٹرفیس ہوگا۔ ڈیوائس میں کیمرے اور سنسرز کو صارفین اپنے ہاتھوں، آنکھوں کی حرکت اور ڈیجیٹل اسسٹنٹ Siri کی مدد سے کنٹرول کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس ہیڈ سیٹ میں گیمنگ اور فٹنس ایپس موجود ہوں گی جبکہ صارفین آئی فون کی ایپس جیسے میسجز، فیس ٹائم اور سفاری تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس کانفرنس کے دوران ایپل کی جانب سے نئے میک بک کمپیوٹرز، آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔ اسی طرح آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی اہم اعلانات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے