اداکارہ

میں دوبارہ مظلوم سسکتی عورت کے کردار میں واپس نہیں آسکتی، ثروت گیلانی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ  وقت کے ساتھ ساتھ میں خواتین کے حقوق، بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور حقیقی زندگی کے بہت سے دیگر سنجیدہ موضوعات کے خلاف بات کرنے لگی ہوں جس کے سبب میں نے محسوس کیا کہ اگر میں اس کے بارے میں بات کر رہی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ کچھ مخصوص چیزیں ہیں جن پر ہمارے معاشرے میں عمل کی ضرورت ہے تو میں دوبارہ مظلوم سسکتی عورت کے کردار میں واپس نہیں آسکتی کیونکہ میں اس پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں بےشمار غیرمعمولی خواتین ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ ایسی بہت سی خواتین کی مثالیں موجود ہیں اور ہمیں ان کی کامیابی کی کہانیاں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ثروت گیلانی کا تازہ ترین پروجیکٹ ’جوائے لینڈ‘ میں ایک کردار ہے، صائم صادق کی تیار کردہ یہ انڈیپینڈنٹ فلم رواں سال ’کینز 2022‘ فیسٹول میں پیش کی گئی اور 2 ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے