مریم نواز

ملک کا آئین سب سے بالا تر ہے: مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے  پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا آئین سب سے بالاتر ہے، حکومت ووٹ کی طاقت سے ڈر رہی ہے اسی وجہ سے چالبازیاں دکھا رہی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں،بدنیتی پہ مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھو کہ کوئی آر-ٹی-ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی! انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن کے متعلق سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ ایوان بالا کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات پر توجہ مرکوز کر لی

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے چار ایک کی شرح سے رائے سنائی۔ ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی شامل تھے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے دیگر ججز کی رائے سے اختلاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے متعلق صدارتی ریفرنس پررائے نہیں دینی چاہئیے۔بینچ میں شامل دیگر ججز نے اپنی رائے میں کہا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے ارٹیکل 226 کے تحت ہوں گے۔

خیال رہے کہ آئین کے آرٹیکل 266 میں واضح طور پر ذکرموجود ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری سے ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سکریسی حتمی نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹسز کو روکے۔ الیکشن کمیشن آئین کے تحت صاف وشفاف اورمنصفانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ ملک کے تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے