سید خورشید شاہ

سیاست اس جگہ پر آگئی ہے کہ عوام کا فیصلہ نہیں مانتے ڈنڈے کا فیصلہ مانتے ہیں، خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں گالیاں نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاست اس جگہ پر آگئی ہے کہ عوام کا فیصلہ نہیں مانتے ڈنڈے کا فیصلہ مانتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست بھی ایک عبادت ہے اور عوام کی خدمت ہے، ہم ذمے دار ہیں جو بھی عوام کے مسائل ہیں ان کے حل کے لیے۔

تفصیلات کے مطابق  خورشید شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ تہذیب سے ہٹ کر سیاست کی جارہی ہے، پارلیمنٹ میں جو لوگ گئے ہیں ان کا احترام ضروری ہے، سیاست دانوں کو عوام سے سچ بولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ عوام دیکھ بھال کر فیصلہ کریں، ہماری کوشش ہے مسائل حل کریں لیکن مسائل بہت ہیں۔

واضح رہے کہ سید خورشید حسین شاہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشی مسائل ہیں کہ اگر بتایا حیران رہ جائیں گے، ساڑھے تین سال اس حکومت نے 22 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے۔ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ، عوام ویسے ہی پریشان رہے، ہمیں امپورٹیڈ حکومت کہنے والا خود امپورٹیڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مسنگ پرسنز کا معاملہ اتنا آسان نہیں، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے