ایپل

ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم 18 ستمبر کو آئی فون صارفین کو دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) ہر سال ایپل کی جانب سے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس سال آئی او ایس 17 آئی فون صارفین کے لیے 18 ستمبر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی پہلی جھلک جون میں کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر پیش کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم صرف آئی فون ایکس ایس یا اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگا اور 2017 یا اس سے پہلے کے فونز میں اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔یعنی اگر آپ آئی فون 8 اور آئی فون ایکس (یا 10) استعمال کررہے ہیں تو اب آپ کے لیے ایپل کی سافٹ وئیر اپ ڈیٹس دستیاب نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ ہ غیرمتوقع فیصلہ نہیں کیونکہ ایپل کی جانب سے پرانی ڈیوائسز کے لیے سافٹ وئیر سپورٹ کو ہر سال ختم کیا جاتا ہے۔ آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس، ایکس آر، آئی فون 11، 11 پرو، 11 پرو میکس، آئی فون 12، 13 اور 14 سیریز کے فونز میں اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ممکن ہوگا۔ آئی فون 15 سیریز کے فونز جب صارفین کو دستیاب ہوں گے، تو ان میں بائی ڈیفالٹ نیا آئی او ایس سسٹم موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے