ایم کیو ایم

ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کی بڑی پیشکش ٹھکرا دی

کراچی (پاک صحافت) حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی حکومت کی بڑی پیشکش ٹھکراد دی۔  ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے وفاق میں ایک اور وزارت لینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)  اور حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ادرمیان رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو وفاق میں ایک اوروزارت کی پیشکش کی  تھی۔ تاہم ایم کیو ایم نے اتحادی جماعت کی وہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے وفاق میں وزارت لینے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ سینیئر وفاقی وزیر نے ایم کیو ایم قیادت کو پیغام پہنچایا تاہم متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے وزارت لینے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے اور کابینہ میں ایم کیو ایم کے 2 وزراء شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے