شیخ رشید

حکومت کا لال حویلی خالی کروانے کا فیصلہ، پولیس اور رینجرز سے مدد طلب

راولپنڈی (پاک صحافت) متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کوخالی کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت لال حویلی اور اس سے ملحقہ سات اراضی یونٹس پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔ ادارے کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو متعدد بار نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں لیکن ان کی جانب سے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس کے بعد ادارے نے لال حویلی اور اس سے ملحقہ سات املاک کا قبضہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں لال حویلی خالی کروانے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف نے آپریشن کے لیے رینجرز، پولیس اور ایف آئی اے سے مدد مانگ لی ہے۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے لال حویلی کے بھرپور دفاع کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے