ایلون مسک کی کمپنی کا دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ تجرباتی پرواز میں تباہ

(پاک صحافت) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اسٹارشپ کا دنیا میں اب تک سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی فضا میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ راکٹ کی پہلی تجرباتی پرواز کے دوران راکٹ اڑان کے چار منٹ بعد دھماکے سے تباہ  ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس کا “ٹو اسٹیج”اسٹارشپ راکٹ زمین سے 20 میل اونچائی بھی عبور نہ کرسکا اور اس سے پہلے ہی پھٹ گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق اسٹارشپ راکٹ کے تجرباتی پرواز کے دوران پھٹ جانے کے بعد ایلون مسک نے اسٹارشپ راکٹ کا اگلا تجربہ آئندہ چند ماہ میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی یہ راکٹ کی دوسری لانچنگ تھی جبکہ پہلی تجرباتی پرواز کو لانچنگ سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔ اسپیس ایکس کمپنی نے اسٹارشپ راکٹ چاند، مریخ اور اس سے آگے جانے کیلئے ڈیزائن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے