مصطفی کمال

افغانستان میں شکست خوردہ ممالک اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالیں گے۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شکست خوردہ ممالک اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے اس وقت بہت بڑے چیلنجز سامنے آگئے ہیں اور نازک حالات کی وجہ افغانستان کی صورتحال ہے۔ افغانستان کے حالات ہمیشہ پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں، افغانستان میں متعدد ممالک کو طالبان سے شکست ہوئی ہے۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں بڑی شرمندگی ہوئی ہے وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا اور دشمن ہمارے ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔ موجودہ صورتحال میں حکمرانوں کو حالات ایک طرف رکھ کر عوام کا سوچنا ہوگا اور ملکی بقا کی خاطر حکومت اور اپوزیشن کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے