محمد جاوید قصوری

پاکستان کی تاریخ میں اتنی بے حس اور نا لائق حکومت پہلے کبھی نہیں آئی، جاوید قصوری

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو بے حس حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن کی تاریخ میں اتنی بے حس اور نا لائق حکومت پہلے کبھی نہیں آئی جس کے اندر احساس نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید قصوری نے لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ملک میں مہنگائی کا عذاب مسلط کر کے اب عوام کے زخموںپر نمک چھڑک رہے ہیں۔آج پورے پاکستان میں لوگ مہنگائی غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر سٹرکوں پر نکلنے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کے دکھ اور تکلیف کا کوئی احساس نہیں۔

واضح رہے کہ جاوید قصوری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ  ساڑھے تین سالوں میں تحریک انصاف کی حکومت سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ بھی قوم کو ڈیلیور نہیں کر سکی۔ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے وہ پاکستان کے عوام کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کر کے ان کے زخموں ہر نمک چھڑک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے