انٹار کٹیکا میں اوزون کی تہہ میں سوراخ برازیل سے 3 گنا زیادہ بڑا ہوگیا

(پاک صحافت) یورپین اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے بتایا ہے کہ انٹارکٹیکا کے اوزون کی تہہ میں سوراخ لگ بھگ ریکارڈ سائز تک پھیل گیا ہے۔ یہ سوراخ 16 ستمبر کو 2 کروڑ 60 لاکھ اسکوائر کلومیٹر رقبے تک پھیل گیا تھا۔ آئی ایس اے کے مطابق یہ سوراخ برازیل کے رقبے سے 3 گنا بڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال اگست سے اکتوبر کے دوران اوزون کی تہہ میں سوراخ پھیلتا ہے، مگر اس سال یہ اگست کے وسط سے بہت تیزی سے پھیلنے لگ تھا۔ یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کے ماہرین نے بتایا کہ اس سال بہت بڑا سوراخ انٹارکٹیکا کے اوپر دیکھنے میں آیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس سال اوزون کی تہہ میں سوراخ اتنا بڑا کیوں ہوا۔

واضح رہے کہ ماہرین کے خیال میں ایسا جنوری 2022 میں ٹونگا کے زیر آب آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہوا ہے جس کے دوران بہت زیادہ مقدار میں پانی کے بخارات کرہ ہوائی میں پھیل گئے تھے۔ یہ بخارات 2022 کے آخر میں اس وقت قطب جنوبی تک پہنچے تھے جب انٹار کٹیکا کے اوپر اوزون کی تہہ کا سوراخ بند ہوگیا تھا، اس لیے اگست میں ہی یہ سوراخ تیزی سے پھیلنے لگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے