بلاول بھٹو

وزیرخارجہ 30 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 30 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف بھی متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کرکے واپس آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے