مصطفی کمال

مصطفیٰ کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  میں نے اپنی سیاسی زندگی میں چھٹے وزیرِ اعظم کو دیکھا ہے جو کے سی آر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ عمران خان نے یہ منصوبہ مکمل ہونے کے لئے 2 سال کا اعلان تو کر دیا ہے، لیکن 2 سال بعد بھی یہ منصوبہ ناقص رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے منصوبے کا 2023ء میں مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ منصوبہ 2 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کے دوران  وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم تھوڑی دیر کے لیے آتے ہیں اور افسران کی بتائی ہوئی بریفنگ پر چلتے ہیں، گراؤنڈ میں نہیں جاتے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے