علیم خان

میری قربانی سے مسائل حل ہوتے ہیں تو تیار ہوں، علیم خان

لاہور (پاک صحافت) استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ میری قربانی دے کر ملکی مسائل حل ہوتے ہیں تو تیار ہوں۔ علیم خان نے کہا کہ کسی کی قربانیاں دے کر اپنی سیٹیں نہیں بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ہمارے مذاکرات ضرور ہو رہے ہیں، نتیجہ سب کے سامنے آئے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

واضح رہے کہ ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ہمایوں اختر خان نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے