آئی جی

عمران کی گرفتاری کا واضح حکم ہے۔ آئی جی پولیس

اسلام آباد (پاک صحافت) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا واضح حکم ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارنٹ کا پہلا قدم نوٹس ہے جو عمران خان نے وصول کرلیا ہے۔ ان کے علم میں آگیا کہ عدالت انہیں بلارہی ہے۔ اب اگلا مرحلہ گرفتاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت پر آئی جی پولیس اکبر ناصر کا کہنا تھا کہ گرفتاری میں رخنہ ڈالا گیا تو یہ ایک اور جرم ہوگا، کارکنان سے درخواست ہے کہ عدالت کے حکم اور پولیس کی کارروائی کو پورا کرنے میں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے