آصف زرداری

بلاول بھٹو زرداری ابھی مکمل ٹرینڈ نہیں ہوا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی مکمل ٹرینڈ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پڑھا لکھا ہے، اچھا بولتا ہے، لیکن تجربہ تجربہ ہوتا ہے۔ سابق صدر نے عمر رسیدہ قیادت کو گھر بٹھانے کے بیانیے کو شٹ اپ کال دے دی اور واضح کیا کہ بلاول 3 پی والی پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں لیکن وہ 4 پی والی جماعت کے سربراہ ہیں، ٹکٹ دینے کا اختیار اُن کے پاس ہے، بلاول کو بھی وہ ہی ٹکٹ دیں گے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل کی اپنی سوچ ہے، وہ کہتی ہے کہ ’’بابا آپ کو کچھ نہیں پتا‘‘ اسے سوچ کے اظہار کا مکمل حق ہے، سوچ کے اظہار پر تو ٹیکس نہیں ہے، وہ بلاول کو بیان دینے سے روکیں گے نہیں، کیوںکہ اگر وہ ناراض ہوگیا اور کہا کہ گھر بیٹھ جاتا ہوں تو وہ کیا کریں گے۔ بلاول اور ان کا بیانیہ گُڈ کوپ بیڈ کوپ کا نہیں، یہ ہر گھر کی کہانی ہے، لیکن یہ الگ بات ہے کہ میاں صاحب کے سامنے کوئی بات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی منشور ہے، گلے سے پکڑتے ہیں، پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں دیتا ہوں، ہم نے تلوار کو گندے انڈوں سے بچایا، گندے انڈوں نے تلوار لینے کی کوشش کی، میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، میرے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، میرے خلاف نئے الزامات لگتے تھے، میں نے کبھی جواب نہیں دیا، یہ پولیس اسٹیشن نہیں کہ ‘گڈ کاپ بیڈ کاپ’ کھیلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے