رانا ثناءاللہ

آڈیولیکس میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلے کے تحت انویسٹی گیشن ہورہی ہے، رپورٹ وزیراعظم کو پیش ہوگی پھر فیصلہ ہوگا کہ رپورٹ کس حد تک شیئر کرنی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کوئی ایجنسی نہیں بلکہ بعض افراد کا معاملہ ہے جن کی نشاندہی ہوچکی ہے، ان افراد کا تعلق وزیراعظم ہاؤس میں کام کرنے والوں میں سے ہے، بعض لوگ پیسوں کی وجہ سے بھی ایسا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں بگنگ نہیں فون ٹیپنگ سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے