شیری رحمان

تحریک انصاف نے اپنے 26 سال میں ملک کو نفرت، تقسیم، انتشار کے سوا کچھ نہیں دیا، شیری رحمان

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب  صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے 26 سال میں ملک کو نفرت، تقسیم، انتشار کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ چور، ڈاکو اور میں نہ مانوں کا بیانیہ ملک میں بدترین تقسیم کا سبب بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کو پاکستان نہیں اپنی طرزِ سیاست تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، شخصیات، اداروں کے خلاف گالم گلوچ اور الزامات سے آپ اپنی سیاست تو زندہ رکھ سکتے ہیں لیکن انتخاب نہیں جیت سکتے۔ شیری رحمان نے یہ بھی کہاکہ کرپشن، بےاتنظامی اور ناکامیوں سے بھرپورحکومت کا دور ختم ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  عمران خان مسجد نبویﷺ واقعے کا دبے الفاظ میں دفاع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد نبویﷺ واقعے کی مذمت نہ کرنا اس کے دفاع کے مترادف ہے۔ سیاسی مقاصد کے لیے ’امر بالمعروف‘ جلسے کرنے والے مسجد نبویﷺ واقعے کا دفاع کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے