ایپل کمپنی

آئی فون 13 کی نئی قیمت، صارفین کے ہوش اڑ گئے

کراچی (پاک صحافت)  ایپل جیسی کمپنی نے بھی مہنگائی کے ہاتھوں مجبورہوکرآئی فون 13کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ نے ڈالر کے مقابلے جاپانی ین کی گرتی ہوئی قدر اور بڑھتی ہوئے مہنگائی کی وجہ سے آئی فون 13 سیریز کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی ویب سائٹ پرظاہرہونے والی قیمتوں کے مطابق آئی فون 13 کے بنیادی ماڈل کی نئی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 800 جاپانی ین ( ایک لاکھ 78 ہزارپاکستانی ) ہوگئی ہے، جب کہ اس سے قبل یہ 99 ہزار 8 سوجاپانی ین ( ایک لاکھ 51 ہزارپاکستانی) پر تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک ین کی قدر میں 18 فیصد کی کمی واقع ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے جاپان کی اسمارٹ فون مارکیٹ پر راج کرنے والے آئی فون کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہنگائی کی وجہ سے جاپان میں گزشتہ کئی سالوں سے مستحکم قیمتوں پر فروخت ہونے والی دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافےسے بھی صارفین کی قوت خرید متاثرہوئی ہے۔ اسمارٹ فون اورموبائل ایپلی کیشنز پر کام کرنے والی ریسرچ فرم سینٹرپوائنٹ کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اپریل کے مہینے میں ایپل آئی فون دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونزمیں سرفہرست تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے