علی ظفر

کیا آپ علی ظفر کے پہلے پیارکا نام جانتے ہیں؟

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے مشہور گلوکاراور اداکار علی ظفر نے اپنے بچپن کی کرش کا نام بتا دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ مدھوری ڈکسٹ کو علی ظفر کے گانے پر گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو گلوکار علی ظفر نے اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ’مدھوری کسی وجہ سے ملکہ ہیں‘۔خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اداکارہ ان کے بچپن کی کرش ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مشہور گانے’جھوم کے کچھ کلپس شیئر کیے‘جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔علی ظفر نے اپنا’جھوم‘ البم 2011 میں بھارت میں ریلیز کیا تھا،جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں یہ گانا دوبارہ کیا جس نے  ایک بار پھر مداحوں کے  دلوں کو چھو لیا۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے