آئی فون

آئی فون کے نئے موبائل فونز میں اہم تبدیلی کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ایپل اپنے صارفین کے اہم اوردیرینہ مسئلے کومد نظررکھتے ہوئے آئی فون کے نئے ماڈل میں USB Type-C  چارجنگ پورٹ کی جانچ کررہی ہے۔ بلوم برگ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے ہینڈ سیٹ کے ڈیزائن میں اس اہم تبدیلی پر کام شروع کردیا ہے۔ تاکہ ٹائپ سی پورٹ کے حامل آئی فون 2023 تک صارفین کو مل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون کودنیا بھرمیں شان وشوکت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ گھر سے باہر یا کسی ایسی جگہ موجود ہوں جہاں آپ کے فون کی بیٹری ختم ہوجائے تو اس وقت سب سے اہم مسئلہ چارجر یا چارجنگ کیبل کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ اسمارٹ اورفیچرفون بنانے والی تقریبا ہرکمپنی اپنی ڈیوائسز میں ایک ہی جیسا چارجنگ پورٹ فراہم کرتی ہے، جسے اب تھوڑی جدیدیت کے ساتھ USB Type-C  کا نام دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ممکنہ طورپرایپل آئی فون 15 سیریزکو ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اس بابت ایپل کا کہنا ہے ہم ایسے ایڈاپٹرکی تیاری پرکام کررہے ہیں جومستقبل میں آنے والے آئی فونز کو موجودہ لائٹننگ کنیکٹرز کے لیے ڈیزائن کردہ ایسیسریز کے ساتھ کام کرنے کا اہل بنائے گا۔ خیال رہے کہ ایپل نے باقاعدہ طورپرآئی فون کے چارجنگ پورٹ میں تبدیلی اوریوایس بی ٹائپ سی کنیکٹویٹی کے حامل ایڈاپٹرز کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے