ہوشیار! آئی فون کے وہ 2 ماڈلز جن کو ستمبر سے پہلے لازمی بدل لیں

(پاک صحافت) ایپل ستمبر میں اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) 17 کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو آئی فونز میں بہت ساری نئی خصوصیات متعارف کرائے گا،  لیکن اس اپ ڈیٹ سے آئی فون کے کچھ ماڈلز کی قدر میں 50 فیصد تک کمی ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 2017 میں متعارف کرائے گئے آئی فون 8 اور آئی فون ایکس (10) آئی او ایس 17 کو سپورٹ نہیں کریں گے ، اسی کے پیشِ نظر  ٹیکنالوجی کے ماہرین صارفین پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ستمبر سے پہلے ڈیوائسز کو فروخت کرکے آئی فون ماڈلز تبدیل کریں۔ کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو آپ فون کے بہت سے نئے اور اہم فیچرز سے محروم رہیں گے۔

واضح رہے کہ فی الحال آئی فون ایکس کی ٹریڈ ان ویلیو 190 ڈالر  جب کہ آئی فون 8 کی 90 ڈالر اور آئی فون 8 پلس کی 152 ڈالر ہے۔ پچھلے سال آئی او ایس 16 کے آنے کے بعد آئی فون 7 پلس کی ٹریڈ اِن ویلیو جون 2022 میں کم ہو کر 80 ڈالر رہ گئی تھی جب کہ آئی فون 6 ایس پلس 94 ڈالر سے کم ہو کر 47 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک

فیس بک میں متعدد نئی تبدیلیاں کر دی گئیں

(پاک صحافت) دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں گزشتہ دنوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے