مرتضی وہاب

مسترد شدہ حکومت کی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کو مسترد کرچکے ہیں اور اب عوام میں ان کی کوئی پذیرائی نہیں، عوام دشمن حکومت سے جلد مکمل نجات حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے دل کالے ہیں وہ بلدیاتی ایکٹ کو کالا کہتے ہیں، یہ نہیں کہتا کہ کراچی کو نیویارک اور لندن بنادیا ہے۔ منی بجٹ کو پاکستان کے عوام مسترد کرچکے ہیں، یہ دھرنے دیتے رہیں ہم کراچی کی خدمت کرتے رہیں گے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔ کورنگی میں ہمارا کوئی نمائندہ نہیں پھر بھی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں چند ماہ سے بہتری کا عمل شروع ہوا ہے، کراچی میں بہتری اور ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے