فیس بک

کیا فیس بک آپ کی پرائیوٹ باتیں سن رہا ہے؟

کراچی (پاک صحافت) کافی عرصے سے ایک بات تسلسل کے ساتھ کہی جا رہی ہے کہ فیس بک لوگوں کے موبائل فونز کے مائیکروفون ہیک کرکے ان کی باتیں سنتا ہے تاکہ ان کی پسند و ناپسند کے مطابق انہیں اشتہارات دکھا سکے۔ فیس بک کی طرف سے اس الزام کی سختی سے تردید کی جا چکی ہے۔ تاہم اس کو معلوم کرنے کا آسان طریقہ بھی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپ اپنے کسی دوست کی مدد سے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ فیس بک آپ کی باتیں سنتا ہے یا نہیں۔ اس کے لیے آپ کو طویل صبر کی ضرورت ہو گی۔ ایسا کریں کہ آپ اور آپ کا وہ دوست جب بھی ملیں، کسی ایک خاص چیز کے بارے میں گفتگو کریں۔ مثال کے طور پر کسی کپڑوں کے اسٹور کے بارے میں یا کسی جوتوں کے برانڈ کے بارے میں۔

واضح رہے کہ اس دوران آپ کو ایک احتیاط بطور خاص کرنی ہو گی کہ آپ اور آپ کا دوست جس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں اس کے متعلق کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا گوگل پر بالکل بھی سرچ مت کریں۔ آپ نے اس چیز کے بارے میں صرف اپنے فون کو قریب رکھتے ہوئے باتیں کرنی ہیں، انٹرنیٹ پر یکسر سرچ نہیں کرنا۔ اب آپ کو دیکھنا ہے کہ آیا فیس بک آپ کو اس چیز کے متعلق اشتہارات دکھاتا ہے یا نہیں؟ یقینا فیس بک آپ کو اس چیز کے اشتہارات نہیں دکھائے گا کیونکہ فیس بک لوگوں کی باتیں نہیں سنتا۔ وہ اشتہارات دکھانے کے لیے لوگوں کی پسند اور ناپسند کا اندازہ ان کی سرچ ہسٹری سے لگاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹاگرام پر میسجز میں بھیجی جانیوالی فحش تصاویر دیکھنے سے اب بچا جاسکے گا

(پاک صحافت) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے بلآخر اپنے صارفین کو عریاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے