عظمی بخاری

فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری کا شدید ردعمل

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو توڑنے کی حکومت کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز  اور مریم نواز  نے مولانا فضل الرحمان کا اکٹھے استقبال کرکے سب فسادیوں کے منہ کو تالے لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس باجی! آپ تو کل تک حمزہ اور مریم نواز کے الگ الگ لیگ بنانے کے دعوے کر رہی تھیں ۔ لیکن آج ان کی ملاقات نے  سب فسادیوں کے منہ کو تالے لگا دیے۔ عظمیٰ بخاری کا مزی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم توڑنے کی حکومتی سازشیں بے نقاب ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان سندھ کے سب سے بڑے قبضہ مافیا کوجیل میں ملنےگئیں ، انہیں سندھ میں بیٹھ کر اپنے سابق آقا آصف زرداری پر تنقید کرتے ہلکی ہلکی شرمندگی تو محسوس ہوئی ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ شریف خاندان کل بھی ایک پیج پر تھا ، آج بھی ایک پیج پر ہے ، مریم نواز اور حمزہ شہباز مل کر جعلی حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے