روور

چینی روور نے مریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد ڈھونڈ لیے

بیجنگ (پاک صحافت)  چینی روور نے مریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد ڈھونڈ لیے ہیں۔ چینی سائنسدانوں کے مطابق روور ژورونگ نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ مریخ میں پانی کی موجودگی توقعات سے زیادہ عرصے تک برقرار رہی تھی۔ یاد رہے کہ چین کا یہ روور مریخ کے کرہ شمالی یوٹوپیا پلانٹیا کے ایک بڑے میدان میں 15 مئی 2021 کو اترا تھا اور اس کا بنیادی مشن قدیم زندگی کے آثار کو تلاش کرنا تھا۔

تفصیلا ت  کے مطابق اس مقصد کے لیے وہ مریخ کے ماحول، پانی و برف اور منرلز کی جانچ پڑتال کرتا رہا اور اب ایک سال بعد اس کھوج کے کچھ نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یوٹوپیا پلانٹیا کی سطح پر پانی اس عہد میں بھی موجود تھا ، جس کے بارے میں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مریخ خشک اور ٹھنڈا ہوچکا تھا۔

واضح رہے کہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر اور تحقیقی ٹیم کے قائد یانگ لیو نے بتایا کہ سب سے اہم بات جو ہم نے دریافت کی وہ لینڈنگ کے مقام کی سطح پر موجود نم منرلز تھے، جن سے زیرآب پانی کی سرگرمی کا عندیہ ملتا ہے۔ محققین نے ژورونگ روور کے ڈیٹا سے دریافت کیا کہ لینڈنگ کے مقام پر موجود پہاڑیاں ایک ایسی تہہ پر مبنی ہے جو اسی وقت بنتی ہے جب وہاں کافی مقدار میں پانی رہا ہو، جس کے باعث سطح کی پرت پانی کے بخارات بن کر اڑنے کے باعث سخت ہوگئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے