بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی ریاست کیرالہ کی ماڈل و اداکارہ شاہانہ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہانہ جمعرات کی رات اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں ملیں جس کے بعد پولیس نے اُن کے شوہر سجاد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کی موت کے آس پاس کے پراسرار حالات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہانہ نے جمعرات کی شام ہم سے رابطہ کیا تھا، یہ اس کی 20 ویں سالگرہ تھی اور اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ منانے گھر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش تھی اور مجھے نہیں لگتا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ والدہ نے کہا کہ شاہانہ نے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا اور وہ تامل فلموں میں بھی اداکاری کرتی تھیں۔

واضح رہے  کہ کیرالہ پولیس کو سجاد پر شک ہے کہ ماڈل اپنے شوہر کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بنی ہیں، شاہانہ کے اہل خانہ نے حملے اور قتل سمیت متعدد الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اطلاع کے مطابق شاہانہ اور اِن کے شوہر کے درمیان کسی چیک پر جھگڑا ہوا تھا جو شاہانہ کو ماڈلنگ کے لیے ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے