علامہ طاہر اشرفی

پاکستان کے اسرائیل سے کسی قسم کے تجارتی تعلقات نہیں۔ معاون خصوصی وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاكستان كے اسرائيل سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں، صرف سياسی مقاصد كیلئے متفقہ مؤقف كو متنازع نہ بنايا جائے۔ ایک پاكستانی يہودی کو عمران خان كے دور حكومت ميں اسرائيل جانے كی اجازت ملی، پاكستانی يہودی نے ایک عرب ملک سے پاكستانی اشياء اسرائيل بھیجیں، اس سے متعلق وزارت تجارت یا خارجہ سے این او سی سامنے نہیں آیا ہے، نہ ہی ایسی اطلاع ہے کہ اس کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ یہ عمل ہم پاکستانیوں کے لیے قابل تشویش تھا، دکھ کی بات ہے پاکستانیوں کے متقفہ معاملے پر کچھ دوستوں نے سیاست شروع کردی اور حکومت، مولانا فضل الرحمان، ان کی جماعت اور دیگر حکومت کی تائید کرنے والی جماعتوں کو مطعون کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں یا مولانا فضل الرحمان کا عمل دخل ہے، اس معاملے کا ذمہ دار حکومت، مولانا فضل الرحمان یا مجھے ٹھہرانا متفقہ روایت کو خراب کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے اور نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے، تحريک انصاف بے بنیاد الزام تراشی بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے