ٹوئٹر

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لئے نئےفیچر کی آزمائش

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نےاپنے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے نئے فیچر پر کام کا آغاز کر دیا ہے، ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اب صارفین اپنے کسی بھی فالوور کو بلاک کیے بغیر اسے فالوورز کی فہرست سے ہٹا سکیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیچر فی الحال ویب ورژن پر صرف کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے، یہ آپشن اس صارف کو آپ کی مستقبل کی پوسٹس دیکھنے سے روکتا ہے۔ ٹوئٹر کے مطابق کسی بھی دوست یا عام شخص کو اپنے فالورز کی فہرست سے ہٹانے کے لیے آپ اس آزمائشی فیچر کا استعمال کرسکتے ہیں جس کیلئے صارفین اپنی پروفائل پر جا کر ‘فالوورز’ پر کلک کر سکتے ہیں پھر تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کریں اور ‘اس فالوور کو ہٹائیں’ والے آپشن کا انتخاب کرلیں۔

واضح رہے کہ ان فالو کیے جانے والے شخص کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جائے گی لیکن اگر انہیں معلوم ہوا کہ انہیں ان فالو کردیا گیا ہے تو ان کے پاس دوبارہ فالو کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔ مذکورہ فیچر صارفین کی پرائیویسی کو نظر میں رکھ کر پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے