کورونا کی برطانوی قسم

سندھ میں کورونا کی برطانوی قسم رپورٹ، وزیر صحت کی تصدیق

کراچی (پاک صحافت) صوبہ سندھ میں بھی کورونا کی برطانوی قسم کے کسیز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، اس حوالے وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ  ہے کہ کراچی میں کی جانے والی جینومیک اسٹڈی کے مطابق 50 فیصد نمونوں میں کورونا کی برطانوی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں بھی کورونا کی برطانوی قسم کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کا برطانوی وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور زیادہ خطرناک بھی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ عید شاپنگ اور دیگر خریداری کے دوران رش کے اوقات میں وائرس تیزی سے پھیلنےکاخطرہ ہے جبکہ  پنجاب اور کے پی کے میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے بہت سی اموات ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 148 افراد انتقال کرگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 5499 کیس رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے