راجہ ریاض

پی ٹی آئی رہنما کا ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کرپٹ پارٹی تحریک انصاف ہے۔ پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر لڑوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے باغی رہنما راجہ ریاض نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے خدشے کے پیش نظر وہ لوگ سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، ہم ووٹ ڈال کر استعفیٰ دیں گے اور دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ صحیح وقت کا انتظار کررہا تھا، الیکشن آنے پر مسلم لیگ ن سے ٹکٹ لوں گا، ایسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، کئی نام لے سکتا ہوں جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، جہانگیر ترین سے اڑھائی سال سے جبکہ عمران خان سے بہت عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے