پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے کچھ بیرونی قوتوں کاہاتھ ہے

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے: وزیرخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارتی فوج کی جانب سے نسل کشی کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اسے ہرگز صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔

اسلام آباد میں کشمیریوں سے یک جہتی کے حوالے سے ایک تقریب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت وحشیانہ قوانین اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت برخلاف اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب لاکھوں کشمیریوں کوبھارت کی قابض افواج سے بے دخلی اور نسل کشی جیسے اقدامات کا سامنا ہے تو عالمی برادری اس سے نظریں نہیں چرا سکتی۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد، مودی کو لگام ڈالے :ترجمان پنجاب حکومت

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان وزیرخارجہ کی حیثیت سے صرف میں نہیں دے رہا بلکہ جینوسائڈ واش جیسے آزاد مبصرین نے بھی جاری کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہیں کرتا جو عالمی برادری کے سامنے ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کے وعدے ہیں جبکہ بھارت مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سب کے لیے چیلنج ہیں اور بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطے کو اپنا اندرونی معاملہ قرار نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ عالمی برادری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی بحران پر آواز اٹھائی ہے، انسانی حقوق کے کئی اداروں، عالمی میڈیا، سول سوسائٹی اور کئی پارلیمان میں ان اقدامات کی مذمت کی گئی جو جموں و کشمیر مسئلے کی سنگینی کا اظہار ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کوئی بھی اقدام کشمیریوں کے قانونی حق ارادیت کو تسلیم ہونے تک ناکافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھارت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے زور دے کہ کشمیر میں جاری فوجی گھیراؤ اور غیر انسانی سلوک فوری ختم کردے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت رکاوٹیں اور مواصلاتی بندشیں ہٹا دے اور آزادانہ نقل و حرکت اور اجتماع کی اجازت دی جائے۔وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی زیرحراست سیاسی قیادت کو فوری رہا کیاجائے اور انہیں کشمیریوں کی خواہشات کے اظہار کی اجازت ہو اورمقبوضہ کشمیر میں نافذ کیا گیا ڈومیسائل قانون واپس لے کر جاری کیے گئے غیرقانونی ڈومیسائل کو منسوخ کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے