شہباز شریف

گزشتہ روز  پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز  پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہکل چین نے پاکستان کو 600  ملین ڈالر  رول اوور کیے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا، نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا ہے، پوری قوم ملک کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ  کھیلوں کے شعبےکے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، نوجوانوں کی محنت اور  جدوجہد سے پاکستان آگے بڑھےگا، نوجوانوں کے لیے جتنا ممکن ہوسکےگا وسائل فراہم کریں گے، کامیاب کھلاڑیوں کے والدین اور کوچز کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے