مریم اورنگزیب

کورونا فنڈز میں بڑی سطح کی کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی سرپرستی میں کورونا فنڈز میں بڑی سطح کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے ثبوت جلد میڈیا کو پیش کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا فنڈ سے بارہ سو ارب روپے کھالئے ہیں۔ عمران خان نے پہلے عوام کی روٹی پھر چینی اور اب کورونا فنڈ بھی چرا لیا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ کورونا فنڈز میں کرپشن کی وجہ سے حکومت ویکسین نہیں منگوا سکی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آٹا، چینی، ادویات، ایل این جی، رنگ روڈ کی طرح کورونا فنڈ پر بھی ڈاکہ ڈالا ہے۔ انہوں نے آڈیٹر جنرل سے بارہ سو ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکیج میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے