یوٹیوب

ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں 2 بڑی تبدیلیاں

(پاک صحافت) یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس ہے اور اب اسے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ گوگل کی زیر ملکیت سروس میں 2 بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جو اس کے استعمال کا تجربہ کافی حد تک بدل دیں گی۔ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں ایک نئے پلے ایبلز سیکشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے سیکشن سے لوگوں کے لیے یوٹیوب میں گیمز کھیلنا ممکن ہو جائے گا۔یہ نیا فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ممکنہ طور پر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ دوسرا فیچر یوٹیوب کے شیئرنگ مینیو کے حوالے سے ہے۔ جب صارف موبائل ڈیوائس پر یوٹیوب ویڈیو کو لینڈ اسکیپ موڈ پر دیکھ رہا ہوگا تو شیئرنگ آپشن فلوٹنگ بار کی شکل میں اسکرین کے وسط میں نظر آئیں گے۔ البتہ پورٹریٹ موڈ میں ویڈیو دیکھتے ہوئے شیئرنگ آپشن نیچے موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

6 جی ٹیکنالوجی کی تیاری کے حوالے سے چین کی بڑی پیشرفت

(پاک صحافت) ویسے تو 5 جی ٹیکنالوجی ہی ابھی دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے