عطا تارڑ

پی ٹی آئی والے لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظل شاہ کے والد نے کہا کہ کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہراتے۔ گذشتہ 48 گھنٹے سے ایک لاش پر سیاست ہو رہی ہے، سروسز ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق ظل شاہ کی موت ہو چکی تھی۔ کس کی ہدایت پر 1122 پر کال نہیں چلائی گئی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سائفر پر جھوٹ بولا گیا کہ مجھے ہٹانے کیلئے امریکہ نے سازش کی، بعد میں کہا کہ امریکہ نہیں، مجھے جنرل (ر) قمر باجوہ نے ہٹایا۔ عمران خان کو گرفتاری کا ڈر ہے، بلڈ ٹیسٹ اور دماغی چیک اپ نہ کروایا جائے۔ ظل شاہ کے معاملے پر فوجی افسر اور ایس پی کی جھوٹی آڈیو چلائی گئی، اس کی ایف آئی اے میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے