شیری رحمان

پی ٹی آئی نے عوام سے کیے وعدوں اور دعووں میں ایک بھی پورا نہیں کیا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جو وعدے اور دعوے کئے تھے ان میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کیا ہے۔ اس سے بڑی ناانصافی اور کیا ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو لگا تھا کنٹینر پر تقریریں کرنے کی طرح ملک چلانا بھی آسان ہے۔ سابق نااہل حکومت نے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور قرضوں کے بحران میں ڈال دیا ہے، قرضوں پر حکومت چلا کر اب یہ غلامی سے آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کو ان 5 ممالک میں شامل کر دیا ہے جن پر بیرونی قرضوں کا شدید بوجھ ہے، 70 سال میں ملک پر قرضوں کا بوجھ 25 ہزار ارب تھا جو پی ٹی آئی حکومت میں 50 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے مہانہ 540 ارب کے حساب سے قرضے لئے، اسٹیٹ بینک اور معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والے کس منہ سے خودمختاری اور آزادی کی باتیں کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے