حمزہ شہباز

الیکشن کمیشن کے فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کردیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈڈ پارٹی ثابت ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کی ہے۔ عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جیسے لاہور جلسے کے لیے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال معیشت کا کیا۔

نائب صدر ن لیگ حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ذاتی سیاسی مفاد کے لیے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی، عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے اور پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے