ٹیلی گرام و سگنل

واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے بعد سگنل اور ٹیلی گرام ، ایپ اسٹور پر سرفہرست

لندن (پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے متنازع پالیسی کے اعلان کے بعد صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کو ترک کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری جانب سنگل اور ٹیلی گرام جیسی ایپس نے واٹس ایپ کی جگہ لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ایپس کی ڈاؤنلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے بعد عین واٹس ایپ جیسی ایک ایپ ’سگنل‘ ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آچکی ہے اور واٹس ایپ کا دور دور تک پتا نہیں کیونکہ ، دوسرے نمبر پر ایسی ہی ایک ایپ ’ٹیلی گرام‘ ہے اور پارلر جیسی ایپ بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ  ’واٹس ایپ کی قبول کرو یا ایپ چھوڑدو‘ پالیسی نے اگلے چند دنوں میں سے گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر اس کی مقبولیت کو کم کیا ہے۔ خیال رہے کہ ترقی پذیر ممالک کے برخلاف ترقی یافتہ ممالک کے لوگ اپنے ڈیٹا کی حفاظت اور پرائیویسی کے متعلق بہت حساس ہوتے ہیں اور اسی لئے وہاں کے صارفین واٹس ایپ ترک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے