انوار الحق کاکڑ

خسارے میں رہنے والے قومی اداروں کی نجکاری تیز کی جائے۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خسارے میں رہنے والے قومی اداروں کی نجکاری تیز کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیداوار بڑھانے کے لیے قومی صنعتی پالیسی جلد تشکیل دی جائے۔ تمام وفاقی وزارتیں نجکاری ڈویژن کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ نقصان میں جانے والی قومی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز تر کیا جائے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایف بی آر حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہے۔ ٹیکس اصلاحات کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں، ٹیکس ڈاکومینٹیشن پر وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف بی آر اور نجکاری ڈویژن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے