واٹس ایپ

واٹس ایپ نے عین فیس بک مینشن جیسا فیچرمتعارف کر دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بڑی سہولت دیتے ہوئے عین فیس بک مینشن جیسا فیچر متعارف کر دیا۔  نئے فیچر کے بعد اب گروپ میسج میں کوئی آپ کی بات کرے گا یا آپ کو جواب دے گا تو اس کا نوٹفکیشن بھی فوری طور پر محسوس کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ آپشن @ اور اس کے بعد آپ کے نام کے ساتھ نمایاں ہوگا لیکن امکان ہے کہ ایک گروپ میں ہی سامنے آئے گا کیونکہ یہ گروپ میں ہی ممکن ہے۔ اب ایک اور آپشن کے تحت آپ اس فرد کی پروفائل تصویر بھی دیکھ سکیں گے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ تمام فیچرز دیکھ سکیں۔

واضح رہے کہ اگرچہ ٹیکنالوجی اور ایپ کی کئی ویب سائٹ نے واٹس ایپ کے اس آپشن اور پروفائل تصویر ظاہر ہونے کی خبر دی ہے لیکن سافٹ ویئر کے بی ٹا ورژن پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ نے کہا ہے کہ واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے بھی اپنی ایپ کے ورژن کو عجیب انداز میں تبدیل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لوگوں کو اسمارٹ ڈیوائسز کی لت سے بچانے والا کریڈٹ کارڈ جتنا بڑا اینٹی اسمارٹ فون

(پاک صحافت) کیا آپ ایسا موبائل فون استعمال کرنا پسند کریں گے جس کا سائز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے