شاہد خاقان عباسی

عمران خان ذمہ داری اور غفلت قبول کریں ، شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مری میں خراب موسم کے باعث وزیر اعظم عمران خان کو انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار تو نام کا وزیر اعلیٰ ہے اصل میں تو عمران خان ذمہ دار ہے، عمران خان ذمہ داری اور غفلت قبول کریں۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مری میں ہر سال برف پڑتی ہے اور ایسے حالات کا مقابلہ پلان سے کیا جاتا تھا ، شہباز شریف خود آکر مری میں اجلاس کرتے تھے ، این ڈی ایم اے نے کہا تھا کہ اس بار ریکارڈ برفباری ہوگی تیاری کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ذمہ داری اور غفلت قبول کریں ، اعتراف کرنا پڑے گا ، پھنسے لوگوں کو نہیں نکالا جارہا انتظامیہ کے لوگ متاثرین تک نہیں پہنچے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ مری میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ، وزراء متاثرین کو ہی ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ، یہ بد نصیبی ہے۔ حکمرانوں کو ملک اور عوام کی پروا نہیں ہے ، راولپنڈی انتظامیہ و پنجاب حکومت لاعلم تھے اور بیان دیتے رہے کہ ہم تیار ہیں۔ ان حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا ، ذمہ داروں کو سزا دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے