چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

جسٹس محمد امیر بھٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس محمد امیر بھٹی نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا آج حلف اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور دیگر ججز، سرکاری وکلا سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی حلف اٹھانے کے بعد عدالت عالیہ پہنچے تو ان کا شاندار پرتپاک استقبال کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے