واٹس ایپ

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

کراچی  (پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے  صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک سے دوسرے اینڈرائیڈ فون میں وائی فائی کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر سے ڈیٹا کو ٹرانسفر کرنے کے لیے گوگل ڈرائیو کی ضرورت ختم ہوجائے گی اور ایسا کیو آر کوڈ سے ممکن ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا چیٹ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز 2.23.1.26 اور 2.23.1.27 میں چند صارفین کو دستیاب ہے۔ اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے جب بھی آپ کسی نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں واٹس ایپ انسٹال کریں تو امپورٹ چیٹس کے آپشن کا انتخاب کریں۔ ایسا کرنے سے ڈیوائس کا کیمرا کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے لیے اوپن ہوجائے گا۔ اب اپنی پرانی ڈیوائس میں واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر ایکسپورٹ ڈیٹا کے آپشن کو سلیکٹ کریں جس سے ایک کیو آر کوڈ سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ نئی ڈیوائس سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے سے ڈیٹا ٹرانسفر ہوجائے گا۔ یہ نیا فیچر نہ صرف چیٹ ڈیٹا کو ٹرانسفر کرنے کا عمل آسان بنادے گا بلکہ اس عمل کو تیز بھی کردے گا۔ وائی فائی سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنا کسی کلاؤڈ سروس سے ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے